مزید 2 ترک طیارے متاثرین سیلاب کیلئے سامان لیکر کراچی پہنچ گئے

Spread the love

ان دونوں طیاروں میں متاثرین سیلاب کیلئے خیمے کمبل کھانے پینے کی اشیاء ترکیہ سے کراچی لائی گئی ہیں۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق برادر ملک ترکیہ سے مزید 2 طیارے پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لئے مدادی سامان لے کر کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئے۔ان دونوں طیاروں میں متاثرین سیلاب کے لئے خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیاء ترکیہ سے کراچی لائی گئی ہیں۔ترکیہ سے اب تک 8 طیارے متاثرین سیلاب کے لئے امدادی سامان لا چکے ہیں۔ ان 8 طیاروں کے ذریعے ترکیہ سے اب تک 90 ٹن امدادی سامان متاثرین سیلاب کے لئے کراچی لایا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں