چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں۔فرزانہ بیوہ ڈاکٹر محمد صدیق کی میڈیا سے گفتگو
حیدرآباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سندھ کی بیٹی مظلوم فرزانہ بیوہ ڈاکٹر محمد صدیق عرف سہیل نظامانی نے کہا کہ میرے شوہر ڈاکٹر محمد صدیق عرف سہیل نظامانی کئی عرصے پہلے فوت ہو چکے ہیں انکی فوتگی کےفورا بعد میرے شوہر کے والد اور میرے سسر پاکستان ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے میرے گھر اور جائداد پر قبضہ کیا اور مجھے گھر سے نکال دیا جس کی وجہ سے اپنے پانچ سالہ بیٹے امین اللہ سہیل نظامانی کیساتھ فاقہ کشی کرنے پر موجود ہوں ۔کئی دفعہ اپنے سسر ظالم کیخلاف ایف ائی آر درج کر چکی ہوں جس پر پولیس نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا جو ایک بیوہ کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ کئی عرصے سے انصاف کیلئے تڑپ رہی ہو لیکن کوئی انصاف نہیں ملا جو افسوسناک ہے.سندھ کی بیٹی اور مظلوم فرزانہ بیوہ ڈاکٹر محمد صدیق عرف سہیل نظامانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی وزیر ہیومین رائیٹس کمیشن سے انصاف اور نوٹس لینے کی اپیل کرتی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس میرےظالم سسر کیخلاف قانونی کارروائی کرے اور مجھے انصاف دلانے میں کردار ادا کریں۔
