جہلم(عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ) برٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ نے ایس ایل ایس کالج کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے ایس ایل ایس کالج کے آئلز اور آئلز لائف سکلز اے ون کے سٹوڈنٹس کے برٹس کونسل کے پارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے ذریعے آئلز ٹیسٹ رجسٹر کرانے کے فوائد بتایئں اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کے آئلز کی تیاری کیلئے گائیڈ کیا اور ان کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ آخر میں انہوں نے ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کو برٹش کونسل کی طرف سے تحائف پیش کیا اور ادارہ کے شاندار رزلٹ کو سراہا۔
