سابق سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے

Spread the love

سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

کولمبو(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مظاہروں اور احتجاج کے باعث ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ائیرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزرا نے ملاقات کی۔یاد رہے سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیا کی قلت نے شدید معاشی بحران کو جنم دیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں