اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

Spread the love

یاد رہے کہ زخمی اسرائیلی فوجی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہیبرون(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع  ہیبرون شہر ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجی چوکی پر چاقو سے حملہ کیا جس کو اسرائیلی  فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا کہ ایک چاقو سے مسلح حملہ آور فوجی چوکی کے قریب پہنچا اور ایک فوجی کو چاقو مار کر زخمی کیا  جس کے بعد ایک  دوسرے فوجی نے گولی چلا  کر حملہ آور کو قتل کر دیاجبکہ زخمی اسرائیلی  فوجی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں