عمران خان نے کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے تحریک فساد شروع کی،مریم اورنگزیب

Spread the love

سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی عمران خان کے سر پر شہبازشریف اور مریم نواز سوار ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی انا میں پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے تحریک فساد شروع کی ہے.وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نے چار سال کیا کیا اور باتیں کیا کرتے ہیں، وہ پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتظامی نظام چاہتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی ملک کوسری لنکا بنانیکی سازش ناکام ہوچکی ہے، سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی عمران خان کے سر پر شہبازشریف اور مریم نواز سوار ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں