میٹرو پولیٹن سکول اینڈ کالج این کیمپس دینہ میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

Spread the love

دینہ (اختر شاہ عارف)آج 6 ستمبر شہیدوں غازیوں کی سر زمین دینہ شہر کے میٹرو پولیٹن سکول اینڈ کالج ایان کیمپس میں ڈائریکٹر ، پروفیسر مسعود الحسن کی زیر نگرانی, اور سکول کی ٹیچرز جن میں مسز پروین اختر (پرنسپل)
سمیہ کنول، نرگس اسرار، شمع شبیر، مس حضراء، مس پلویشہ، 6 ستمبر کے حوالے سے ایک پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے چیف گیسٹ ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم کے چیرمین عبدالغفور چوہان تھے، تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ھوا، اس کے بعد سکول کے ننے منے بچوں نے پہلے آرمی کی یونیفارم میں فوجی پریڈ کی، اور اس کے بعد بچوں اور بچیوں نے ٹیلبو کے خاکے پیش کیے، جس پر حاضرین مجلس نے خوب دہات دی تقریبات کے اختتام پر ،پروفیسر مسعود الحسن نے چھ ستمبر کی جنگ کے متعلق سکول کے بچوں کو مکمل طور پر بتایا اور اپنے سکول کے بارے میں روشنی ڈالی، آخر میں چیف گیسٹ عبدالغفور چوھان نے خطاب کیا جس میں انوں نے سب سے پہلے (1965) (1971) اور آج دن تک سب شہیدوں کو سلام اورخراج تحسین پیش کیا، انوں نیں مزید کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت اور آپ سے مخاطب ھونے کا موقع ملا، بحثیت ایک غازی فوجی ھونے پر میرے لیے اور بھی فخر کی بات ھے، ھم سب شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین پر منعقد ھونے والی اس تقریب میں شامل ھوئے، مزید انوں نے کہا کہ آج کے دن کے حوالے سے ھر پاکستانی بچے بوڑھے جوان، سب کا قیامت تک خون گرماتا رھے گا ، جیسا کہ آپ جانتیں ھیں 6 ستمبر 1965 کو ھمارے ازلی دشمن، انڈیا نے رات کے اندھیرے میں اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا تھا، لیکن ھماری بہادر مسلح افواج نے حملے کو روک کر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،
ھمارا مکار دشمن بھی ہمیشہ یاد رکھے گا،
آخر میں عبدالغفور چوہان نے سکول کے بچوں جنوں نے ٹیلبو پیش کیا، اور سکول کی ٹیچر سٹاف کو مباک باد پیش کی، اس تقریبات کے سٹیج سیکٹری کے فرائیض مس شمع نے دیے،
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں