جہلم(راجہ وقار کی رپورٹ)آج پاکستان تحریکِ انصاف ضلع جہلم کی وائس پریزیڈنٹ سیدہ شاہدہ شاہ اور اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک یوکے کے چیف بیورو آف پاکستان نے یوٹیلیٹی سٹور سول لائنز جہلم کا دورہ کیا ۔اور
یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور معیار چیک کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور پر نہ صرف اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں ۔بلکہ ان اشیاء کا معیار بھی بہترین ہے ۔اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان اشیاء کی قیمتیں بازار سے کافی کم ہیں۔انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور کے عملے کی بیحد تعریف کی۔اور میڈیا کو بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ انتہائی با اخلاق،اور کوآپریٹو ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس منہ زور طوفان میں حکومت پنجاب کا یوں عوام کو ریلیف دینا انتہائی قابل ستائش اور قابلِ تعریف ہے۔
