ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت،چیف اکرام الدین

Spread the love

دکھ کی اس گھڑی میں ہم شاہی خاندان اور برطانیہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔

سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیف اکرام الدین نے کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے آنے والے وقتوں میں پر کرنا مشکل ہے۔وہ بہت چھوٹی عمر میں تحت نشین ہوئیں لیکن پختگی، کردار، عزم اور اعلی ترین عزم کا مظاہرہ کیا ملکہ الزبتھ دوم دنیا میں طویل حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں سے ایک تھیں جن کی دلوالہ انگیز قائدانہ خوبیوں نے انہیں عظیم اور مہربان حکمران کے مرتبے تک پہنچایا جسے عالمی تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ چیف اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کے عوام کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی ملکہ الزبتھ دوم کی مغفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں