ضلع چاغی میں محکمہ زراعت زمینداروں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ زمیندار و ممتاز قبائلی شخصیت
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر زراعت چاغی سیاسی آلہ کار بن چکی ہے اصل زمین داروں کو نظر انداز کر کے سرکاری آفس کے بجاے برائے نام زمینداروں کے گھر جاکر میٹنگ منعقد کررہے ہیں بالا حکام فوری نوٹس لے وگرنہ شدید احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار ممتاز قبائلی شخصیت زمیندار حاجی عنایت اللہ نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں محکمہ زراعت زمینداروں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے نئے ڈائریکٹر زراعت چاغی میں چارج سنبھالتے ہی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ذمینداروں میں دراڈ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے حقیقی زمینداروں کو نظر انداز کرکے نسرکاری دفتر کے بجاے ایک پینل کے کارندے کے گھر میں برائے نام زمین داروں کا میٹنگ منعقد کرکے اپنے کو متنازعہ بنا دی موصوف سیاسی آلہ کار بننے کی بجاے اپنے آفس میں چاغی کے تمام زمین داروں کا میٹنگ منعقد کرتے اور انکی مسائل سنتے مگر موصوف نے تمام حقیقی زمینداروں کو نظر انداز کی جس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر تعنیات ڈائریکٹر زراعت کے رویے کا فوری نوٹس لیکر انکے خلاف کارروائی کرے ورنہ ڈائریکٹر زراعت و دیگر خود ساختہ زمین دار کمیٹی کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔
