چین میں پیداواری ذرائع کی قیمتیں کم ہو گئیں

Spread the love

حکومت کی زیر نگرانی 50 بڑی اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین کوئلہ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہے۔

چین(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چینی حکومت کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیا کی قیمتوں میں اگست کے آخر کی نسبت ستمبر کے شروع میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیر نگرانی 50 بڑی اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین کوئلہ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں، ان میں سے 24 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 26 کی قیمت کم ہوئی۔ ہر 10 روز میں جاری ہونے والے یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں تقریبا 2 ہزار تھوک فروش اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں