ساری دنیا جان لے  ہم آذربائیجان کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔رجب طیب اردوان

Spread the love

ہماری واحد تمنا یہ ہے کہ آرمینیا اس غلط راستے کو فی الفور ترک کر دے۔ترک صدر

انقرہ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کے جارحانہ رویے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب میں “اپنی ارضِ وطن کے دفاع کے لئے” دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی  طرف سے جاری جدوجہد پر بات کی۔خطاب میں انہوں نے حالیہ جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے  آذری فوجیوں کے لئے  اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی اور کہا ہے کہ “آرمینیا، آذربائیجان کی فتح کے ساتھ ختم ہونے والی دوسری قاراباغ جنگ’ 2020′ کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس خلاف ورزی کی پیدا کردہ حالیہ صورتحال ہمارے لئے ناقابل قبول ہے”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “ساری دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ہمیشہ کی طرح  موجودہ صورتحال میں بھی ہم اپنے آذری بھائیوں کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔ آرمینیا ایک تو، فتح قاراباغ کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کی شرائط کو پورا نہیں کر رہا دوسرے ،مستقل جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ آرمینی فریق کو بلاشبہ اس  جارحیت کے نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے”۔انہوں نے کہا ہے کہ “ہماری واحد تمنا یہ ہے کہ آرمینیا اس غلط راستے کو فی الفور  ترک کر دے، سمجھوتے کی شرائط پر عمل کریاور اپنے وقت اور طاقت کو استحکامِ امن کے لئے استعمال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں