ہڑپہ منشیات کے بڑھتے ہوئے ناسور کے خلاف چک نمبر 187/9Lکی نوجوان نسل کا احسن اقدام میاں فیض احمد سکھیرا کی سربراہی میں جانباز فورس کا قیام
عوام میں منشیات سے بچاؤ آگاہی مہم کے سلسلہ میں جانباز فورس کا اہم اجلاس انتظامیہ سے تعاون منشیات کا کیسے خاتمہ جیسے امور زیر بحث اجلاس میں گاؤں سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں کے نوجوانوں کی بھر پور شرکت ریلی نکالنے کا فیصلہ عوام الناس کو بھر پور شرکت کی دعوت
ساہیوال
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ ہڑپہ کی حدود میں منشیات فروشوں اور اس کے عادی افراد بالخصوص نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے مختلف نشووں کی لعنت نے نئی نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس پریشان کن صورتحال کے گھمبیر نتائج کے خوف کے پیش نظر چک نمبر 187/9Lکی نوجوان نسل نے نشے کی لعنت کے خاتمے کے لئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے میاں فیض احمد سکھیرا کی سربراہی میں گاؤں کے نوجوانوں پر مشتمل جانباز فورس کے نام سے فورس تیار کی ہے یادرہے تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ ہڑپہ کی حدود میں واقع چک نمبر 190/9AL187/9L=186/9/L ہڑپہ اسٹیشن آبادی ریلوے لائن 3/10L سمیت دیگر ی محلوں میں یہ منشیات فروش اپنے پنجے گاڑ چکے ہیں منشیات کے عادی افراد جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے اڈا 187/9Lاور ہڑپہ اسٹیشن پر ہر وقت ہر گلی محلے میں نشے کے عادی افراد ڈگمگاتے ہوئے نظر آتے ہیں جن کو دیکھ کر انسانیت خون کے آنسو رونے پر مجبور ہےاس نشے کی لعنت نے ناصرف لوگوں کو نشے میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ یہ لوگ چھوٹی موٹی چوریوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں اس ساری صورتحال کے پیش نظر اپنی نوجوان نسل اور آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے بچانے کے لئے بارش کا پہلا قطرہ بننے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عملی طور پر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا کرتے ہوئے جانباز فورس تشکیل دی جاوید اقبال بھٹی محمد شہباز محسن سمیت درجنوں نوجوانوں نےمیاں فیض احمد سکھیرا کی سرپرستی میں آج چوک چک نمر 187/9Lسے ریلی نکالی جائے گی جو اڈا 187/9Lپر اختتام پذیر ہو گئ ریلی میں عوام الناس کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے
