موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ورکر پی ٹی ائی
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے کہا کہ ملک میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات اور کارکاردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے لیکن عوام کو اخباری اقدامات نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے اقدامات کیئے ہیں اور ہمیشہ عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے میں کردار ادا کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی ورکر عظمی چوہدری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہباز کی کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے امپورٹڈ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ ملکی عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے اور ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔
