دہشتگردی اور انتہا پسندی ملک و قوم کیلئے ایک ناسور ہے،ذیشان نجم خان

Spread the love

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ملک و قوم کیلئے ایک خطرہ اور ناسور ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے خیبر پختون خواہ کے کئی اضلاع میں دہشت گردوں کی طرف سے بم دھماکے اور حملے قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند کبھی بھی اپنی مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری وطن عزیز پاکستان کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں۔کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اسکی حفاظت صرف پولیس اور افواج پاکستان کا نہیں بلکہ ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں