یاد رہے کہ کہ اس واقعے کے بعد 8 طالبات نے خودکشی کی کوش کی ہے ان میں سے ایک طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔
چندی گڑھ(نمائندہ ایم آئی ظاہر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی کی 60 طالبات کی نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل: ساتھی طالبہ نے ویڈیو اپنے دوست کو بھیجی۔اس نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، 8 نے خودکشی کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق موہالی کی چندی گڑھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 60 طالبات کا نہانے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد 8 طالبات نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ ان میں سے ایک طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔یہ ویڈیو ایک ساتھی طالبہ نے بنائی تھی اور اس نے شملہ میں ایک دوست کو بھیجی تھی۔ انہوں نے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد چندی گڑھ یونیورسٹی میں ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب زبردست ہنگامہ ہوا، جو اب تک جاری ہے۔ طلباء اور ان کے اہل خانہ سراپا احتجاج ہیں۔اس لڑکے کی تلاش میں پولیس ٹیم شملہ بھیجی گئی ،جس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کی خودکشی کی تردید کی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک اس پر کوئی بیان نہیں دیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم لڑکی نے صرف اپنا ویڈیو ایک دوست کو بھیجا، لیکن عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا -لڑکی نے قابل اعتراض ویڈیو وائرل کر دی.متاثرہ بیٹیوں کو حوصلے سے کام لینا چاہیے۔مجرموں کو سخت سزا ملے گی۔
