جہلم کی مشہور و معروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی فیملی کا جذبہ ایثار

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) سیلاب کی تباہ کاریوں نے تقریباً پورے ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یوں توان متاثرین سیلاب کی امداد اور دوبارہ بحالی کے لیئے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم کی مختلف فلاحی و سماجی تنظیمیں بھی اجتماعی طور پر متاثرہ علاقوں میں جا کر وہاں کے لوگوں کی بحالی کے لیئے ان کی ہر طریقے سے مدد کر رہی ہیں۔مگر انفرادی طور پر شاید ہی کسی نے ان متاثرہ علاقوں میں جا کر تن تنہا ان متاثرین کے لیئے ایسا کام کیا ہو گا۔جیسے جہلم کی مشہور و مشہور و معروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کیا۔فرحت کمال ضیاء پیشے کے لحاظ سے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ہیں۔انہوں نے انفرادی طور پر اپنی فیملی کے تعاون سے حال ہی میں ضلع راجن پور،تحصیل جام پور کے ایک پسماندہ گاؤں بستی بخارا میں ایک بیوہ جس کے چار بچے تھے۔ اور ان کا گھر حالیہ بارشوں کی وجہ سے گر گیا تھا۔ان کے پاس سر چھپانے کے لیئے کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔وہ بیوہ انتہائی غریب تھی۔اس کا کوئی اور ذریعہ معاش بھی نہیں تھا۔فرحت کمال ضیاء نے اپنی فیملی کے تعاون سے اس بیوہ عورت کو 16×16کے کمرے،10×10کےکچن اور5×5کے باتھ روم والا نیا گھر گھر بنا کر دیا۔علاوہ ازیں کچن کا سارا سامان جس میں برتن،کھانے پینے کی اشیاء اور راشن وغیرہ شامل تھا۔وہ بھی عطیہ کیا۔یہ گھر مکمل طور پر سولر سسٹم سے آراستہ ہے۔اس گھر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان تباہ شدہ علاقوں میں یہ پہلا گھر ہے جو تمام گھریلو سہولیات سے آراستہ کر کے عطیہ کیا گیا ہے۔ چونکہ اس بیوہ عورت کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا چنانچہ اسے اس علاقے کے رواج کے مطابق ایک بکری بھی خرید کر دی گئی۔تاکہ وہ اپنے لیئے ذریعہ معاش پیدا کر سکے۔ اس کے علاوہ سیلاب کے متاثرین میں راشن،کپڑے،فوڈ پیکٹس، بستر، کمبل، دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء اور بچوں کے لیئے بسکٹ، کھلونے،جوتے، دودھ وغیرہ بھی وسیع پیمانے پر تقسیم کیئے گئے

فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ سامان کےچار ٹرک لے کر متاثرہ علاقوں میں گئے تھے۔ جو وہاں کے متاثرین میں بلا امتیاز تقسیم کیئے گئے ۔
فرحت کمال ضیاء اور ان کی ٹیم نے انفرادی طور پر ان متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی اور گورنمنٹ کے ساتھ بھی مل کر وسیع پیمانے پر کام کیا۔

یاد رہے کہ فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اس سے پہلے کئی غریب لڑکیوں کی شادی کے تمام اخراجات بمعہ ان کے جہیز کے اٹھانے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر فلاحی منصوبوں مثلاً بے روزگار لوگوں کے لیئے ذریعہ معاش پیدا کرنا،دور دراز علاقوں میں جہاں پینے کے صاف پانی کی مسائل تھے،وہاں بور کروانا،فلٹر پلانٹس لگوانا جیسے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں۔بیشک ایسے ہی انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ اللہ پاک کے محبوب بندے ہوا کرتے ہیں۔۔اللہ پاک فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی تمام نیکیاں قبول فرمائے اور ان کو جزائے خیر دے آمین یارب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں