منشیات کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورث ھےاس پر توجہ کی خاص ضرورت ہے۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا منشیات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے منشیات ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کیلئے تباہی کا اہم ذریعہ ہے۔ منشیات کے خاتمے کیلئے بہترین اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ منشیات اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہو سکے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف خیبر پختون خواہ پولیس معظم جاں انصاری سے مطالبہ ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے تا کہ نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت سے بچ سکے۔
