جہلم شہر کی بارونق اور پر ہجوم جگہ ریلوے روڈ بھکاری مافیا کے قبضے میں

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)جہلم شہر کی بارونق اور پر ہجوم جگہ ریلوے روڈ ان دنوں بھکاری مافیا خصوصاً نوجوان اور خوبرو بھکارنوں کے قبضے میں ہے۔یوں تو ساراجہلم شہر ہی اس مافیا کے قبضے میں ہے۔
مثلاً جنرل پوسٹ آفس،بس سٹاپ،چنگ چی سٹینڈ،نجی و سرکاری ہسپتال ،ویگن سٹینڈ،قومی بچت مرکز ،تمام بینکس،ریلوے پھاٹک،صوفیائے کرام کے مزارات،جی ٹی ایس چوک وغیرہ،مگرریلوے روڈ تو خاص طور پر ان بھکاریوں کا گڑھ بن چکا ہے۔جہلم کے دور اور نزدیک کے علاقوں کے لوگوں کی خرید وفروخت کے سلسلے میں جہلم شہر آمد کے باعث اس روڈ اور شاندار چوک میں خاصا رش ہوتا ہے۔اسی روڈ پر جہلم کی معروف بیکریوں کے علاوہ موبائل مارکیٹس بھی ہیں۔جہاں ہر طرح کے خریدار خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔ ان بھکاری مردوں،عورتوں،لڑکیوں اور بچوں کی وجہ سے ان خریداروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جوسب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہوتی ہے۔وہ یہ کہ ریلوے روڈ پر نوجوان اور خوبرو بھکارنیں سر عام دعوت گناہ دیتی نظر آتی ہیں۔یہ بھکارنیں اس حد تک دیدہ دلیر ہیں۔کہ اس روڈ پر اور شاندار چوک میں ٹریفک پولیس اور دیگر پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہوتے ہیں۔مگر ان سر عام دعوت گناہ دیتی بھکارنوں کو کوئی بھی روک ٹوک نہیں کرتا۔جہلم کے تمام سنجیدہ حلقوں نے جہلم کی انتظامیہ سے پرذور اپیل کی ہے۔کہ بھکاری مافیا،بالخصوص ان سر عام دعوت گناہ دیتی بھکارنوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے۔تاکہ لوگوں کو اور خاص کر نوجوان نسل گمراہی سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں