مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
بر طانیہ کی مشہور کاروباری ادبی شخصیت فر ہاد فاؤنڈیشن کے چئیرمین Creative Art promotion کے بانی مہر ذولفقار اور مشہور سائنسدان چودھری سرور کے بیٹے بر طانیہ کی مشہور چئیرٹی سمائل ایڈ کے چئیر پرسن فلاحی کاموں میں مشہور شخصیت شہباز سرور اور انکے بھائ ڈائریکٹر سمائل ایڈ ابوبکر سرور نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بر طانیہ کے مختلف شہروں میں پاکستان کے مشہور فوک سنگر نعیم ہزاروی کے ساتھ چئیرٹی شو کروانے کا اعلان کردیا انہوں نے آج پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کی نظامت کے فرائض صحافی سمیرا اشرف اور سینئر صحافی و ادبی شخصیت محبوب الہی نے مشترکہ طور پر بخوبی انجام دئیے محبوب الہی بٹ نے فوک سنگر نعیم ہزاروی کا مکمل تعارف کروایا تلاوت کلام پاک کا شرف سینئر صحافی شوکت قریشی کو حاصل ھوااس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ھوئے پروموٹر مہر ذولفقار نے کہا کہ پہلے فوک سنگر نعیم ہزاروی کے ساتھ ھمارے کمرشل پروگرام تھے لیکن پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سمائل ایڈ چئیرئٹی کے ساتھ مل کر اور نعیم ہزاروی کے مشورے سے اب سیلاب زدگان کی مدد کے لئے شو کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کئ سالوں سے پاکستان سندھ میں مختلف پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں سیلاب سے سندہ میں بی بہت زیادہ نقصان ھوا ھے ھم انشااللہ وہاں جا کر عملی طور پر کام کریں گے انہوں نے اپنی چئیرٹی کے کاموں کی تفصیل بھی بتائ فلاحی کاموں کی وجہ سے مشہور شخصیت اور سمائل ایڈ کے چئر پرسن شہباز سرور اور ڈائریکٹر ابوبکر سرور جن کی چئیرٹی جو پاکستان میں دگھی انسانیت کی پہلے ھی خدمت کر رہے ہیں سمائل ایڈ کے پاکستان بھر میں پہلے ھی بہت پراجیکٹ چل رہے ہیں خاص طور پر پاکستان میں اس وقت لوگوں میں گردوں کی بیماریاں بہت ہیں انہوں نے وہاں لوگوں کے لئے مفت ڈائیلسسز سینٹر بھی بنا رکھے ہیں وہ ھمیشہ کی طرع سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اس شوز میں بھی پارٹنر بن گئے ہیں اس موقع پر پاکستان کے مشہور سنگر نعیم ہزاروی نے مہر ذولفقار اور شہباز سرور کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اچھے مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں اس لئے میں نے انکے ساتھ بلا معاوضہ کام کرنے کا کہا ھے انہوں نے اپنی کامیابیوں کے متعلق بھی تفصیل سے گفتگو کی اور اپنا مشہور گانا بھی سنایا
