جناب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ شاید ھی کوئی سرکاری ادارہ ایسا ھو جہاں مافیاز کا راج نہ ھو دیگر ریاستی اداروں کی طرح انٹیلی جینس بیورو بھی ملکی سیکورٹی کا اہم ترین ادارہ ھے جو ڈائریکٹ وزیراعظم کے ماتحت ھے مگر بدقسمتی سے اس میں موجود چند کالی بھیڑوں نے عالمی شہرت یافتہ ریاستی ادارہ کو مبینہ طور پر ایک ھاوسنگ سوسائٹی میں تبدیل کر کے رکھ دیا اور محکمہ کی احساسیت کو بری طرح سے تباہ کیا۔ ادارہ میں اہم ترین عہدوں پر فائز عامر مجاہد بلال ریاض برکی اویس ایوب اور دیگر جیسے آفیسرز دہائیوں سے گلبرگ ھاوسنگ سوسائٹی کے بھی عہدیدار ہیں اور سرکاری عہدوں سے بھی مستفید ہورہے ہیں دلچسپ بات یہ کہ یہ افراد دہائیوں سےراولپنڈی اسلام آباد میں ھی تعینات ہیں۔ سینئرز صحافی مبشر لقمان سمیت ملک کے کئی نامور صحافی حضرات عرصہ دراز سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تسلسل کیساتھ ان آفیسران کی کرپشن بے نقاب کررہے ہیں اور سابق آئی بی چیف کیخلاف نیب ریفرنس اور گلبرگ مافیاز کی کرپشن بے نقاب کرنے پر بھی مجھے بھاری قیمت چکانا پڑی جناب وزیرآعظم ڈاکٹر سلیمان جو دماغ کے کینسر میں بھی مبتلا تھا کی نیب ریفرنس سے متعلق آج سے تین سال پہلے خبر بریک کی مگر اسکی پاداش میں ظلم کا لامتناہی سلسلہ شروع کردیا گیا۔ھوا کچھ اسطرح کہ میرے شوہر محمد جمیل قریشی انٹیلی جنس بیورو کے نادرن ریجن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بطور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری تعینات تھے اور اس دوران ملک بھر میں کرونا کی شدید لہر آئی اور انٹیلی جینس بیورو کے راولپنڈی آفس کے پچاس سے زاہد لوگ کرونا میں مبتلا ہوگئے یہاں تعینات بلال ریاض برکی ڈائریکٹر جو گلبرگ گرین ھاوسنگ سوسائٹی کا بھی عہدیدار ھے نے میرے شوہر کے معمول کے فرائض میں اضافہ کردیا اوقات کار بھی بڑھا دی جبکہ اپنے ساتھ تعینات تین جونیئر سٹاف اہلکاروں افضال, توقیر, سلیم کو ہفتہ میں دو دن کام کا کہا جبکہ جمیل قریشی کو کرونا متاثرہ افراد کیساتھ ایک کیبن نما کمرہ میں نہ صرف طویل دورانیہ کی اضافی ڈیوٹی پر مامور کردیا بلکہ دوسرا شعبہ جس کے تین آفیسر کرونا کا شکار ھوئے کا اضافی کام بھی جبراً سونپ دیا۔ جمیل قریشی نے بلال ریاض برکی کو ذاتی حثییت میں بعذریعہ وٹس ایپ التجا کی کہ انکی مظفرآباد تعیناتی کے دوران ایک انسپیکٹر نصیب گیلانی نے جو وہاں تعینات تھا نے آفیسر کے ناروا سلوک اور زیاتی کی وجہ سے خودکشی کر لی جبکہ اسی آفس میں تعینات نصیب گیلانی کا چھوٹا بھائی اے ایس آئی لیاقت گیلانی نے بھی ظلم سے تنگ آکر خود کو سرکاری گن سے گولی مار دی لہٰذا ایسے حالات نہ پیدا کیے جائیں مگر اسکے باوجود جمیل قریشی کیخلاف زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو جمیل قریشی نے دستاویزی ثبوت کیساتھ محمکمہ کے چیف کو درخواست ارسال کردی اور ساتھ مطالبہ کیا کہ معاملہ کی ہیڈکوارٹر سطح پر انکوائری کا حکم دیا جائے۔ نیب زدہ اور, اس وقت کے آئی بی چیف نے ہیڈکوارٹرز کی سطح پر انکوائری کی بجائے راولپنڈی کے انچارج آفیسر عامر مجاہد جو ملازمین میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا کو انکوائری سونپ دی۔ عامر مجاہد نے ذاتی دشمنی کی بنا پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر مبنی انکوائری رپورٹ ہیڈ کوارٹرز ارسال کر دی مگر نہ تو جمیل قریشی کو من گھڑت انکوائری کا حصہ بنایا گیا نہ ھی ان سے کسی قسم کا تحریری یا زبانی بیان حاصل کیا گیا۔ اسکی بجائے انکی نجی زندگی کو نشانہ بنایا گیا۔ دریں اثناء سابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے وزٹ پر آئے میں بھی دیگر صحافیوں کیساتھ کوریج پر تھی کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ھی واقع ایک اور پروٹوکول دیکھا جو وفاقی وزیر کے برابر تھا دریافت کرنے پر معلوم ھوا کہ یہ پروٹوکول گریڈ بیس کے عامرمجاہد کا ھے جس پر میں نے خبر بھی بریک کی۔اس عرصہ میں میرے شوہر جمیل قریشی پر عرصہ حیات تنگ کردیا اور عامر مجاہد نے بلال ریاض برکی اور اویس ایوب کے زریعے ظلم کی انتہاء کر دی یہاں تک محمد جمیل قریشی رات تین بجے شدید آندھی اور طوفانی بارش میں اپنی رہائش گاہ واقع مورگاہ پہنچے تو شدید بخار اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئے اور مورگاہ کا رہائشی علاقہ کرونا کے شدید پھیلاو کی باعث سیل کردیا گیا جمیل قریشی نے اپنے آفس اطلاع بھی کردی۔جب تین دن بعد جمیل قریشی آفس پہنچے تو انھیں پھنسانے کیلیے بلال برکی نےجعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لانے کا کہا جس پر جمیل قریشی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کے پاس گئے ھی نہیں تو میڈیکل سرٹیفکیٹ کیوں دیں انکی تو سالوں کے حساب سے چھٹیاں کریڈت میں ہیں۔جناب وزیرآعظم اسی دوران راولپنڈی میں واقع آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ریجن یعنی نادرن ریجن کو توڑ دیا گیا اور علاقائي دفاتر گلگت اور مظفرآباد منتقل کردیے گئے۔جمیل قریشی کو ریجنل آفس اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا جہاں عامرمجاہد کی جھوٹی اور بے بنیاد ذاتی دشمنی پر مبنی انکوائری کو بنیاد بنا کر ایک اور انکوائری کا آغاز کیا گیا دوران انکوائری ڈائریکٹر علی محمد بخاری نے جمیل قریشی کو ہاتھ سے لکھا ھوا سوالنامہ تھمایا اور آدھ گھنٹے میں جواب دینے کا حکم بھی دیا۔ اس سوالنامہ کے تحت نہ صرف میرے شوہر کو حراساں کیا بلکہ اسی سوالنامہ میں سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں اور یہ بھی دھمکی دی کہ جمیل قریشی تم اپنی صحافی اہلیہ کے سورس ھو کیوں نہ آپ دونوں کیخلاف سپیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ چمیل قریشی نے چارج شیٹ کو جانبدار اور یکطرفہ قراردیا اور بے بنیاد انکوائری کو ناقابلِ قبول قرار دیا مگر پھر بھی شوکاز جاری کرکے چھتیس سالہ نوکری سے محروم کردیا اور گمنام کالز کا سلسلہ اور موبائل فونز کی مانیٹرنگ جاری رکھی۔ کرپٹ اور منظم مافیا کیخلاف سچ لکھنے کی پاداش میں میرا اس وقت ایک سال کا ننھا سا بچہ دودھ سے محروم کردیا گیا میرے شوہر کی ملازمت کا خاتمہ کرکے انکا جی پی ایف تک ضبط کرلیا گیا۔ کرپشن کے بے تاج بادشاہ سابقہ آئی بی چیف ڈاکٹر سلیمان خان جو کہ آعظم خان سابق پرنسپل سیکریٹری برائے وزیرِآعظم کا منظور نظر تھا نے ذاتی شنوائی کے دوران فرعونیت کی انتہا کرتے ہوئے جمیل قریشی سے یہ بھی سوال کیا کہ (جمیل قریشی تمارا ایک سال کا بچہ جاپان ٹوکیو فارمولا کا دودھ پیتا ھے جو کافی مہنگا یے نوکری ختم ھونے کے بعد بچے کو دودھ کہاں سے دوگے) شفاف سرکاری انکوائری کا حصول ہر سرکاری ملازم اور زمہ دار شہری کا بنیادی حق ھوتا ھے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق کسی بھی سرکاری آفیسر کا حاکمانہ رویہ کرپشن اور بددیانتی کے زمرہ میں آتا ہے۔جناب عالی مندرجہ بالا آفیسران دہائیوں سے گلبرگ انتظامیہ کا حصہ ہیں جنھوں نے حساس ادارے کو بھی جکڑ رکھا ھے
جناب وزیرِآعظم آپ کے نوٹس میں لانا ازحد ضروری ھے کہ یہی افیسران منظم گروہوں اور بدنام زمانہ جعلی تنظیمات کی سرپرستی بھی کرتے ہیں جن میں عامر مجاہد, بلال ریاض برکی اور اویس ایوب شامل ہیں ان افیسران نے ملعون شاتم رسول صوفی اسحاق کے نیٹ ورک کے افراد جاوید اختر اور راجہ ظفر محمود وغیرہ جن کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی اغوا, گینگ ریپ کی دھمکیاں دینے اور حراساں کرنے کے جرم میں مقدمہ درج ھے کو انٹیلی جینس بیورو کے نادرن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی تک رسائی دی اور انھیں مبینہ طور پر ترغیب دی کہ وہ راحیلہ راجہ اور جمیل قریشی کیخلاف صوفی اسحاق کی نام نہاد اور بدنام زمانہ تنظیم عالیہ قادریہ کے لیٹر ہیڈز پر ڈی سی اسلام آباد اور ایف آئی اے سمیت مختلف فورمز پر درخواستیں دیں تاکہ دونوں میاں بیوی کو حراساں کیا جائے اور الجھایا جائے مجرموں سے درخواستیں دلوانے کے بعد ان افسران نے آئی بی ہیڈکوارٹرز کو حسب معمول جھوٹی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور دریں اثنا صوفی اسحاق کے فرنٹ مین جاوید اختر اور ان مجرموں کو احساس ادارے کے اندر رسائی دیکر عامرمجاہد اور بلال برکی نے ملکی سلامتی کو داو پر لگایا جناب وزیراعظم عامر مجاہد, بلال برکی اور اویس ایوب نے ملزم جاوید اختر کو یہ تک بتایا کہ وہ جمیل قریشی کیخلاف آئی بی چیف اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(انٹرنل) کو عالیہ قادریہ تنظیم کے لیٹر پیڈز پر درخواست دے۔ پرائیویٹ افراد کو اپنے ھی اہلکار کیخلاف جھوٹی درخواست بازی پر اکسایا اور میرے اور میرے شوہر کی نجی مصروفیات سے متعلق معلومات فراہم کیں جس کے نتیجے میں جاوید اختر وغیرہ مختلف مقامات پر ہمیں حراساں کیا اور صوفی اسحاق نیٹ ورک کے زریعے ہماری سوشل میڈیا کے زریعے منظم کردار کشی کروائی۔ جناب وزیرِآعظم مجھے اور میرے تمام رشتے داروں کے فونز مانیٹر کیے گمنام فونز کالز کے زریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔میرا میری فیملی کا ہر جگہ پیچھا کیا جاتا ہے
گزارش ھے معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ھوئے زمہ داران کیخلاف حکومتی سطح پر انکوائری تشکیل دی جائے اور ادارے کے کرپٹ بدعنوان اور غیر ذمہ دار آفیسران کیخلاف فوری طور پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر ملک کے سپریم سیکورٹی ادارہ کو گندے عناصر سے پاک کیا جائے۔ اہم اور حساس ترین ادارے تک پیشہ ور مجرموں کو رسائی دینے اور جگہ کی نشاندہی کرنے پر عامر مجاہد, اویس ایوب ,بلال برکی وغیرہ کیخلاف ملکی قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
