چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ ہمیں عوام کا مفاد عزیز ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ ہمیں عوام کا مفاد عزیز ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں، اوگرا کے جانب سے قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے پرجلدعملدرآمد کریں گے گلگت بلتستان گیس ڈسٹری بیوٹرز کے ملاقات حو صلہ افزا رہی ہے ایک دو دن میں نیا نرخ نامہ نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایل پی جی گیس ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے سروے رپورٹ پیش کی اور اوگرا کے جانب سے حالیہ کمی کے سلسلے میں تمام رپورٹنگ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کو پیش کیا، جس پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جلد از جلد کمی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کیا جائے تاکہ جلد ازجلد نیا نرخنامہ جاری کردیاجائے گا۔ اس سے قبل ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فریداللہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور اوگراکے جانب سے کمی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو جلد گھریلو استعمال کے ایل پی جی گیس کے نرخوں میں کمی کردی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں