طلبہ و طالبات کے نشونما میں اساتذہ کا بہت اہم کردار ہےاحمد حسین مشوانی

Spread the love

اساتذہ کرام کی عزت و احترام کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔پرنسپل کبیر میڈیکل کالج پشاور

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کبیر میڈیکل کالج پشاور کے پرنسپل برگیڈیئر(ر) احمد حسین مشوانی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے نشونما میں اساتذہ کرام کا بہت اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کی عزت و احترام کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔استاد کے احترام و تکریم و تعظیم پر تمام مذاہب نے زور دیا اور اسلام نے بھی اپنی تعلیمات پیش کی اور معاشرے تعلیم والے کی قدردانی جو اسلام نے پیش کی ہے وہ کہیں اور نہیں ملتی۔5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر کبیر میڈیکل کالج پشاور کے پرنسپل برگیڈیئر (ر) احمد حسین مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسلام نے اللہ کے حقوق کے ساتھ والدین اور اساتذہ کے حقوق و احترام ادا کرنے کی تلقین کی ہے اور ایک موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ معلم یعنی استاد کا مرتبہ کتنا اہم ہے۔انہوں نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں