فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک اساتذہ کے اعزاد میں تقریب منعقد کرکے اچھا کام کیا۔ انجینئر فرحت
کراچی( نمائندہ رخسار بٹ)ارد وگلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اساتذہ دراصل نبیوں کی سنت پر عمل پیرا ہو کر نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں تعلیم کے بارے میں حکومتوں کے رویے سمجھ سے بالا تر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام فرزندان پاکستان فاؤنڈیشن سندھ بوائس اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے تعاون سے ماجو آڈیٹوریم میں یوم اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سلام یا معلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے ڈاکٹر راؤ محمد شکیل کی خدمات کو سراہا اور اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دیں آپ کا مقام بہت بڑا ہے۔ انجینئر فرحت چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے اساتذہ کیلئے اتنی خوبصورت تقریب منعقد کرکے ان کی عزت افزائی کی ہے مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارے استاد لگن اور محنت سے کام کرکے ہمارے مستقبل کے معمار تیار کررہے ہیں۔ انٹر بورڈ کراچی کے کنٹرولر آف امتحان انجینئر انور علیم خانزادہ نے اپنے خطاب میں راؤ شکیل اور رانا اشفاق کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مجھے اتنی بڑی تقریب سلام بامعلم میں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی اپنے اساتذہ کی بدولت ہیں اگر ہمیں اچھے استاد نہ ملے ہوئے تو شاید ہم یہ مقام حاصل نہ کرسکتے۔ پیک سندھ کے صدر سید شہزاد اخر نے کہا کہ جب ہمیں والدین نے اسکول میں داخل کرایا تو ہمارے والد نے ہمارے استاد سے کہا کہ گوشت آپ کا اور ہڈیاں ہماری۔ بدقسمتی سے اب یہ وقت آگیا ہے کہ روز ایک قانون بن رہا ہے کہ بچوں کی طرف انگلی بھی نہیں کرنی۔ راؤ شکیل مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی پانچویں تقریب منعقد ہوئی ہے۔ رانا اشفاق رسول ڈائریکٹر الائیڈ اسکول شیرشاہ بانی فرزندان پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بچوں کے مستقبل بنارہے ہیں اور یہ کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا خاص طور پر محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو) کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر جن کے خصوصی تعاون سے یہ تقریب منعقد ہوئی۔ راؤ محمد شکیل نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام 12 ادارے کام کررہے ہیں آج 250 اساتذہ کو سرٹیفکیٹ شیلڈ اور گولڈ مڈل دیئے جارہے ہیں ہم آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
