صوبائی حکومت اساتذہ کرام کی جائز مطالبات کو تسلیم کریں۔صفدر خان باغی

Spread the love

اساتذہ کرام پر آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ
ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے گزشتہ روز سرکاری سکولز اساتذہ کرام کے پر امن احتجاج کرنے پر صوبائی دالخلاف پشاور کی مثالی پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور میں احتجاج کرنے والے سرکاری اسکول اساتذہ کرام پر کس اہم شخصیت کے ایما پر ہلہ بول دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔کل پشاور میں اساتزہ کرام پر دوران پر امن احتجاج پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ہوائی فائرنگ سراسر زیادتی ظلم غیر ائینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام تھا۔جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے سرکاری پرائمری سکولوں کے اساتذہ کرام اپنے جائز مطالبات منوانے کے لیے پرامن احتجاج کرنے نکلے ہوئے تھے۔لیکن ان معصوم نہتے، اساتزہ کرام پر صوبائی حکومت کے اعلی شخصیت کی خصوصی ہدایات پر حملہ کرنا سمج سے بالاتر ہے ۔ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے مرکزی قائد چیئرمین عمران خان غلامی سے آزادی کا بھاشن دیتے ہوئے عوام علماء کرام ,اساتزہ کرام خیبرپختونخوا کے کالجوں میں طلبہ طالبات کو ازادی مارچ کے لئے روڈوں پر نکلنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا کی بہادر اور قربانیوں سے بھری ہوئی خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس کو صوبائی حکومتی اعلی شخصیت کی ہدایات پر معصوم نہتے اساتذہ کرام جو کل گزشتہ 3 گھنٹوں سے خیبر روڈ بلمقابل صوبائی اسمبلی کے سامنے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے نعرے غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والی صوبائی حکومت کا
ظالمانہ اقدام اساتزہ کرام اپنے سرکاری پرائمری اسکول ٹیچرز سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کر رہے تھے،جس پر خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس نے اچانک پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام پر شدید لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کی شیلنگ اور مظاہرین کو جبری طور پر منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور دوران احتجاج بے شمار اساتذہ کرام کی گرفتاری پر شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا عمل اور اقدام تو شاید کسی کافر ممالک میں بھی اساتذہ کرام پر نہیں ہوا ہوگا۔ جن قوم کے معماروں نے ان پولیس آفیسرز کے ہاتھ میں قلم و کتاب دیکر اس مقام پر جن پولیس افسیرز اور منتخب نمائندوں جو کہ آج ایم۔این۔اے۔ ایم۔پی۔اے اور صوبائی وازرت کے اعلی مقام مرتبے تک پہنچایا آج انہوں نے ہی قوم کے معماروں پر آنسو گیس شیلینگ ،لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کروانے میں اہم کردار
ادا کیا۔ایسے صوبائی نظام و اقدام اور ایسے شرمناک اور ظلم و بربریت پر افسوس نہیں بلکہ ماتم کرنا چاھیے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشان دینے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت فلفور اساتذہ کرام کے جائز مطالبات منظور کرے اور احتجاج میں گرفتار
قابل قدر اساتذہ کرام کو فلفور رہا کیا جائے۔صوبائی حکومتی زمےداران اساتذہ کرام کل کے اس افسوسناک واقع پر معافی مانگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں