شب وروز محنت کرنے والے پولیس فورس معاشرے کیلئے کسی سرمائے سے کم نہیں،محمد فرقان بلال

Spread the love

پولیس فورسز کی بہترین کارکردگی کو سراہا جانا انکی حوصلہ افزائی کا موجب بنتا ہے۔تقریب سے خطاب

اوکاڑہ(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ماہ ستمبر میں اوکاڑ ہ پولیس کا کارکردگی شاندار رہی 10منظم گینگز کے 29 ملزمان گرفتار، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر E-Gadget ایپلیکشن کے ذریعے 21 لاکھ 70 ہزار سے زائد مالیت کے 75 عدد موبائل فونز برآمد کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے کہا ہے کہ قتل، ڈکیتی وراہزنی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جو پولیس افسران اور ملازمین شب وروز محنت کرتے ہیں وہ یقینی طور پر پولیس فورس اور معاشرے کے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔جن کی کارکردگی کو سراہا جا نا ان کی حوصلہ فزائی کا موجب بنتا ہے جس سے دیگر پولیس افسران اور ملازمین میں بھی کچھ کر گزرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب برائے حوالگی مال مصروقہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ گزشتہ دنوں ضلع کے مختلف علاقوں میں کرائم کی بڑھتی ہوئی لہر سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی تھی جس پر اوکاڑہ پولیس نے منظم حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے ناصرف ملزمان کو گرفتار بلکہ ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی دولت بھی برآمد کی اور 10منظم گینگز کے 29ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے 90لاکھ روپے کی برآمد کی گئی۔اوکاڑہ پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران تقریباً 48 لاکھ، 2 ہزار 500 سور وپے نقدی، ٹریکٹر 01، لوڈر کشے 02عدد، موٹرسائیکل 40 عدد، مال مویشی، راس بھینسیں 07، گائے 02، کٹے 02،شاخ بکرے /بکریاں 40، طلائی زیورات اورموبائل فونز برآمد کئے گے۔۔ جب کہ ناجائز اسلحہ،رائفل 04 عدد، بندوق 14عدد، ریوالور 2عدد اور 120عدد پسٹل برآمد کیے گئے۔جب کہ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر E-Gadget اپیلیکشن کے ذریعے 21 لاکھ 70 ہزار سے زائد مالیت کے 75 عدد موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں