ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شہر کے معروف غزل گائیک ملک شفاقت اعوان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شہر کے معروف غزل گائیک ملک شفاقت اعوان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی جس میں مقامی گلوکاروں،موسیقی کے دلدادہ شہریوں اور ملک شفاقت اعوان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال محمد عقیل اشفاق تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے کہا کہ آرٹس کونسل آرٹ کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنے فن کے اظہار کا بہترين پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ملک شفاقت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ساہیوال کی پہچان قرار دیا جنہوں نے ادائل عمری میں ہی برصغیر کے عظيم گلوکار مہدی حسن کی شاگردی اختیار کی اور غزل گائیکی میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس کونسل زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی ساہیوال کےلئے نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔بعدازاں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کے ہمراہ ملک شفاقت اعوان کو ایوارڈ اور ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے 50ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔تقریب میں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن گلوکاری کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں