جہلم (اختر شاہ عارف) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان نے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ کو جہلم آنے پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اور اس کے علاوہ پانچ نئے ممبران کو مرکزی صدر بابر حسین سلہری کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم جناب محمد عامر بٹ نے اپنے دست مبارک سے دیے اس موقع پر ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان اور ضلعی صدر سعید احمد بھی موجود تھے، نئے ممبران جن کو نوٹیفکیشن دیے گئے ان میں، محمد سلطان رضوی، سینیر نائب صدر جہلم ، نثار احمد مغل سیکٹری جرنل،
رمشآ جنجوعہ ایگزیکٹو ممبر ، یاسر بلال ایگزیکٹو ممبر ، شیخ باسط ایگزیکٹو ممبر تھے اسکے علاوہ وائیس چیئرمین چوہدری فیصل امین، میڈیا کوارڈنیٹر بلال رضا بھی موجود تھے جب کہ نئے ممبران کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامر بٹ نے نئے ممبران کو مبارکباد دی،،
