گلگت ضلع بھر کے پیٹرول پمپوں ہوٹلوں، موٹلز،گیسٹ ہاوسز،، ٹیمبر ڈپوز، فرنیچرزشورومز کیلئے ایک ہفتے کی مہلت جاری

Spread the love

گلگت(پ ر) ضلعی انتظامیہ کے جانب سے ضلع بھر کے پیٹرول پمپوں ہوٹلوں، موٹلز،گیسٹ ہاوسز،، ٹیمبر ڈپوز، فرنیچرزشورومز کیلئے ایک ہفتے کی مہلت جاری کردی گئی، آگ بجھانے والے ABCE کے حامل معیاری آلات کی تنصیف کرکے رپورٹ دیں، غیر معیاری آلات نصب کرنے والوں،آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کار وائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنرز کے نگرانی میں فائر آفیسر مجسٹریٹس کے ہمراہ کاروائی کرکے رپورٹ دیں گے ضرورت پڑ نے پر پولیس بھی ہمراہ ہوگی، انسانی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے،سول ڈیفنس میں ڈپٹی کمشنر و انچارچ سول ڈیفنس گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر و انچارج سول ڈیفنس گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے SSP شہباز الہیٰ، اسسٹنٹ کمشنرکیپٹن (ر) اریب احمد مختار اور فائر آفیسر سول ڈیفنس گلگت عبداللہ و دیگر آفیسران کے ہمراہ سول ڈیفنس آفس گلگت دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردیا ں قریب آرہی ہیں، شہر کے پیٹرول پمپوں، ہوٹلوں، موٹلز، گیسٹ ہاوسز میں ایل پی جی گیس ڈیلرز،مائع سلنڈرز کا استعما ل کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کے طور پر آگ بجھانے کیلئے معیاری آلات کی تنصیف کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں، تمام کاروباری حضرات کو سختی کے ساتھ حکم ہے کہ وہ ممکنہ حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے اپنے اداروں میں آگ بجھانیوالے معیاری آلات کی تنصیف یقینی بنائیں، غیر زمہداری کا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سختی کیساتھ پیش آیا جائے گا، پورے ضلع کوممکنہ خطرہ سے محفوظ رکھنے کیلئے سول ڈیفنس ادارہ متحرک ہوگا، فائر آفیسر مجسٹریٹس کے ہمراہ ضلع بھر میں کاروائی کریں گے، اب کوئی رعائت نہیں ملے گی۔ SSP ضلع گلگت شہباز الہٰی نے بھی پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تینوں سب ڈیژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو سول ڈیفنس کو درکار سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات دیں، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اریب احمد مختار نے کہا کہ ہم شہر کو حادثاتی آگ سے محفوظ رکھنے کیلئے سول ڈیفنس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے آگ بجھانے معیاری آلات کی تنصیف کیلئے مجسٹریٹس فائر آفیسر کے ہمراہ بوقت ضرورت کاروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں