گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی کے خلاف چھاپہ مارٹیمیں متحرک ہیں، گرانفروشوں کو کوئی رعائت نہیں ملے گی سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرنے والے تاجروں کے خلاف بھاری جرمانوں ہونگے، انہوں نے جمعرات کے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور میونسپل فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کے جانب سے گرانفروشو ں کے خلاف کریک ڈاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کرنے والے عناصر کے گھیرا تنگ کرنے کی بھی ہدایات دیں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، تجاوزات کے خلاف کاروائی، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں لہذا روزانہ کے بنیادوں پر انکے خلاف کاروائی ہوگی، شہریوں کے شکایات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے بعدازاں انہوں نے میونسپل انسپکشن ٹیم کو احکامات دئے کہ جو بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں، شواہد کے موجودگی میں سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر، اور میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین نے قصائیوں،پولٹری شاپس، جنرل سٹوروں، تھوک و پرچون دکانداروں کے خلاف زبردست کریک ڈاو ن کیا اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں پر بھاری جرمانے کئے گئے۔
