کوئٹہ (سپورٹس رپورٹر) قومی کینوئنگ چمپین شپ پاکستان کسٹم کے کھلاڑیوں نے جیت لی۔ پاکستان کسٹم کے قومی چمپین محمد ابوبکر دروانی نے تین گولڈ میڈل جیت کر اپنا سابقہ اعزاز برقرار رکھتے ہوئے چمپین شپ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاکستان کسٹم کے فرحان اللہ کاکڑ، محمد عمر درانی، محمد آیاز کاسی ، اور محمد کاکڑ ظاہرشاہ محمد عاشق مندو خیل , احمد خان گرانو نے گولڈ میڈلز، جبکہ حیات دروانی کشتی رانی انٹر نیشنل اکیڈمی کے دولت خان کاکڑ، سرفرار , فاروق احمد کاکڑ نے گولڈ میڈلز پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پرویز یاسین زئی عطاء محمد یاسین زئی نے سلور میڈلز اور پاکستان پولیس کے معیز الرحمن بازی اور محمد صلاح نے براونز میڈلز حاصل کئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں موسی جان خلجی ، ارسلان خان ، محمد ریاض محمد باچا خان بلال کاکڑ، وارث ترین محمد الیاس شیرانی شامل ہیں جبکہ خواتین کے مکس ایونٹ K2, 200 مقابلوں میں پاکستان کسٹم کے محمد ابو بکردرانی ڈاکٹر گلے لالہ قاضی، گولڈ میٹرلز فرمان اللہ کاکڑ, ڈاکٹر تہمینہ مہک جعفر سلور میڈلز اور محمد عمر درانی اور بختاور خان ترین نے براونز میڈلز حاصل کئے صوبہ بلوچستان میں کینوئینگ کے بین الااقوامی اولمپک کھیلوں کی پہلی اور واحد انٹر نیشنل مرکز حیات درانی واٹر اسپورٹی ایکیڈیمی کے زیر اہتمام پاکستان کینو اینڈ کا پاک فیڈریشن اور بلوچستان کینوئنگ ایسوسیایش کے زیر نگرانی اینٹر نیشنل کینو فیڈ ریشن کے قوانین کے تحت منعقدہ دو روزہ قومی اسپرنٹ کینوٹنگ چیمپین شپ میں بلوچستان سندھ، اسلام آباد پاکستان کسٹم کوئٹہ, پولیس، PDMA اور حیات درانی واٹر اسپورٹی اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا قومی چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے بین الاقوی معیار کی جدید قیمتی کشتیاں ، چپو ، لائیف جیکٹ و دیگر سامان کشتی رانی کے کھیل کے فروغ اور قومی مفاد کے تحت مفت فراہم کیا گیا۔ قومی کوچ محمد اسلم کاسی خانزاده ادریس ترین اور نجیب نے ججز کے فرائض ادا کئے جبکہ چمیش شب کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں نے پاکستان کسٹم کے قومی چیمپئن ابوبکر درانی اور فرمان اللہ کاکڑ کی قیادت میں کشتیوں کی شاندار مارچ پاسٹ میں سبز ہلالی قومی پرچم لہراتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری فناس اور حیات درانی اکیڈمی کے سرپرست باشم خان غلزئی اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور حیات روانی اکیڈمی کے بانی و سربراه حیات اللہ خان رانی کو سلامی دی مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ہاشم خان غلزئی نے
قومی اور بین الااقوامی سطح پر Canoeing کے کھیل میں ملک اور قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور کشتی رانی کے فروغ کے لیے حیات اکیڈمی کے بانی و سربراہ حیات اللہ خان رانی کی شاندار کارگردگی سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب سے. پاکستان کینو اینڈ کا پاک فیڈریشن کے سیکریٹری اور قومی چیمپئن شپ کے چیف ارگنائیزر حیات اللہ خان درانی کا خطاب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی حیات اللہ خان درانی نے چیمپین شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کوچز کو خیرسگالی اور ان کی تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر پاک فوج 41 Div کے سربراہ و دیگر آفیسرز اور آفیشلز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، بعد ازاں قومی کینوئنگ چمپین ٹیپ میں فتح حاصل کرنے والے پاکستان کسٹم کوئٹہ کے قومی چیمین محمد ابو بکر درانی کو چمپین شپ کی ٹرافی سے نوازا گیا، جبکہ رنر کی ٹرافی حیات درانی اکیڈمی و کشتی رانی مرکز کے کھلاڑیوں کو عطاء کی گئی تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کے لیئے شاندار چاہے پارٹی محفل موسیقی اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا,
