بلوچستان عوام صحت کارڈ سے محرومی کا شکار ہے،عائشہ اکبر

Spread the love

بلوچستان حکومت کی کارکاردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔معروف سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ بلوچستان عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بلوچستان عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں بلوچستان عوام کو دیگر صوبوں کی طرح مراعات نہیں ملتی جو قابل افسوس ہے اس وقت غریب اور بیمار لوگ غربت کی وجہ سے علاج معالجے سے محرومی کا شکار ہے جو بلوچستان حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان حکومت کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔ معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان سے پر زور مطالبہ ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے غریب عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں جس طرح خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے اندر غریب عوام کو صحت کارڈ دیا گیا ہے اور علاج مفت ہے اس طرح بلوچستان اور سندھ عوام کا علاج فری ہونا چاہیے کیوں کہ یہ غریب اور بیمار عوام کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں