
جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ اور میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام آج الحقیق ہال المرکزجہلم میں خواتین کے لیئے محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محترمہ سبرینہ جاوید صاحبہ ایم پی اے،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،مسزفلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی، بیگم رشیدہ عزیز،مستورہ بیگم ایڈووکیٹ،شازیہ نیئرایڈووکیٹ،مومنہ مہروگوندل،فوزیہ سلیم،عنبرین ملک،فروا،مسز شیخ احمد کونسلر،رخسانہ حمید اور دیگر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب کی نقابت سیدہ شاہدہ شاہ نے کی۔اس پاک محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد جہلم کی مشہور نعت خواں حنا اور دیگر شرکاء خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے ہدیہ نعت و درود سلام پیش کیا۔خواتین مقررین نے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کائنات کی وہ پاک ہستی ہیں۔جو تمام دنیاجہان کے لیئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ اللہ پاک نے قرآن مجید میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت ذات پر درود اور سلام بھیجنے کا حکم نہ صرف تمام مومنین کو بلکہ فرشتوں کو بھی دیا ہے۔نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے محبت ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔ اس پاک محفل کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس طرح یہ بابرکت محفل مغرب کے وقت اختتام پذیر ہوئی۔
