( جہلم سے عزیز اللہ بٹ کی رپورٹ)
لندن۔ منیجنگ ڈائریکٹر برٹش کونسل گولڈ پارٹنر انسٹیٹیوٹ
ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کی شفیق شہزاد منسٹر فار ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سے پاکستان ہائی کمیشن لندن یوکے میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران یو کے میں مکین پاکستانیوں کی بہتری کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ یوکے میں 1.5 ملین سے زائد پاکستانی مکین ہیں۔ بیرون ملک مکین پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے گئ رقوم سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا ہے۔ پاکستان میں انوسٹمنٹ اور کاروبار کو مزید ساز گار بنا کر برٹش پاکستانیوں سے انوسٹمنٹ کرائی جا سکتی ہے۔ آخر میں ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے شفیق شہزاد منسٹر فار ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن یوکے کو یادگاری سونیئر پیش کیا۔ انہوں نے یوکے کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر ہائی ایکسی لینسی معظم احمد خان کیلئے بھی سونیئر پیش کیا۔
