بارہ بنکی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سماج وادی پارٹی کے لیڈر وسابق کابینہ وزیر اور ریاست کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کے بڑے بھاٸی سابق ضلع پنچایت صدر اشوک کمار سنگھ کا کل انتقال ہو گیا تھا،انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیےریاست کے تمام اشرفیہ موجود رہے۔ آج صبح سماج وادی پارٹی کے قومی صدر، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو جی بھی بارہ بنکی میں سول لائن رہائش گاہ پہنچے اور تعزیت کا اظہار کیا اور خود اشوک کمار سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
اسی سلسلے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے بھی سابق وزیر اروند کمار سنگھ گوپ سے فون پر بات کر کے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
جس میں ریاستی حکومت کے زراعت اور باغبانی کے وزیر جناب دنیش پرتاپ سنگھ، سابق وزیر راجندر چودھری، برجیش سنگھ، سابق ایم ایل اے جھین بابو، ڈاکٹر اشونی سنگھ، نیتا جی کے او ایس ڈی اروند یادو، سابق صدر جرنلسٹ اسوسی ایشن سریش بہادر سنگھ، ایم ایل اے سریش سنگھ یادو، سابق ایم ایل سی راجیش یادو راجو، سابق ضلع صدر حافظ ایاز احمد، ڈاکٹر جاوید، چیئرمین ریحان کامل، سابق انفارمیشن کمشنر وجے شرما، رشیندے کمار سنگھ، بنو سنگھ، پون اگروال، این بی ٹی ایڈیٹر محمد ندیم، دھرمیندر سنگھ، انیل کمار سنگھ، کشل اگروال، رام سرن ورما، عباس علی زیدی رشدی میاں سابق ایم ایل اے، شیلیندر یادو، سابق صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ،اور ضلع کے تمام لیڈر، کارکن اور تمام آئی اے ایس،آئی پی ایس افسران نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
