حکومت شہید ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے ۔معروف سوشل ورکر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل میں ملوث مجرمان کیخلاف قانونی کارروائی کریں ارشد شریف پاکستان کے ایک بہترین اور قابل صحافی تھے انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا تھا اور ہمیشہ ظلم و زیادتی کیخلاف لڑتا تھا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں تا کہ صحافیوں کا جاری قتل عام بند ہو سکے انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
