مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو اعلی خدمات پر پٹھانی پگڑی اور چادر پہنا رہے ہیں

Spread the love

صفدر خان باغی کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات۔

ملاقات میں دونوں لیڈروں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)بورد آف انوسمنٹ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اعلی خدمات پر صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے انکو پٹھانی پگڑی اور چادر پہنائی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی وفاقی وزیر سے اسلام آباد میں انکی رئشگاہ پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں لیڈروں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سوات ،مدین ،بحرین کلام کے سیلاب متاثرہ افراد کے لیئے سردیوں سے بچنے کے لئے کمبل بسترے اور گرم سویئترز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعل اور سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں انکی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور مزید محنت محنت اور جزبے سے کام جاری رکھنے کو کہا۔وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین نے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی سے کہا کہ وہ بہت جلد پشاور کا دورا کرینگے جسپر صفدر خان باغی نے انکا خصوص طور پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ اسوقت خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے صوبائی حکومتی اراکین اور نہ ھی کوئی دوسری سیاسی جماعتیں سیلاب متاثرین کی امدادی سوگرمیون میں دور دور تک دکھائی نہی دے رھے ھیں جو کہ نہایت افسوناک اور قابل شرم ہے۔صفدر خان باغی نے کہا پاکستان مسلم لیگ ق کے ورکرز سپورترز چیتا فورس چوہدری شجاعت حسین خیبرپختونخوا مین سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں روز اول سے پیش پیش ہے جسکا کریڈٹ سابق وزیر اعظم مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین اور مرکزی رھنما چوہدری شفائع حسین اور وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین ،وفاوی چوہدری طارق بسیر چیمہ ،ایم این اے فروخ خان آپا کو جاتا ہے جنکی خصوص دلچسپی کے باعث ہم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں نہ صرف بڑ چڑ کر حصہ لے رہے ہیں بلکہ ان متاثرہ خاندانوں کو راشن پیکج خوراک اجناس تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں