پاکستان ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انجینئر انور علیم خانزادہ کو “فخر کراچی ایوارڈ” دیا گیا –

Spread the love

انجینئر انور علیم خانزادہ نے “فخر کراچی ایوارڈ” پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کے شہداء کے نام کر دیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انجینئر انور علیم خانزادہ کو “فخر کراچی ایوارڈ” دیا گیا –
انجینئر انور علیم خانزادہ نے “فخر کراچی ایوارڈ” پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کے شہداء کے نام کر دیا –
پاکستان ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینئر عمران احمد خان، کی جانب سے کراچی کے نجی ل پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں ایک شاندار فخر کراچی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس میں کراچی انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولز انجینئر انور علیم خانزادہ کو تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات اور بہترین کارکردگی پر “فخر کراچی ایوارڈ” سے نوازا گیا پر وقار تقریب میں چیئرمین زبیر انڈسٹریز زبیر طفیل ،احمد چنائے اور دیگر بھی موجود تھے – اس موقع پر کنٹرولر تعلیمی بورڈ کراچی انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ آج میں اپنے والدین،چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید صاحب، سیکرٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ کاشف صدیقی صاحب، ڈپٹی کنٹرولرز صاحبان اور اپنے بھائیوں بہنوں بچوں، دوستوں، تمام بورڈ ملازمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سمیت سندھ بورڈز کے ملازمین اور آپ سب کی دعاؤں سے اللہ پاک نے آج مجھے مزید عزتوں سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے دن رات محنت لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیئے جس کا مجھے آج صلہ ملا ہے میں اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اس ایوارڈ سے نوازا گیا-انہوں نے کہا کہ میں “فخر کراچی ایوارڈ” پاک افواج, رینجرز اور پولیس کے تمام شہیدوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ارض پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں