
جہلم ( راجہ وقار کی رپورٹ)ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب جہلم کاایک تعزیتی اجلاس جاؤا جی آفس قبرستان چوک میں منعقد ہوا جس کی صدارت انیس الرحمن بٹ صدر نے کی تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب جہلم سوشل میڈیا کی ٹیم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے آج ایک تعزیتی اجلاس کے حوالے سے چند منٹ پہلے میسج چلایا جس پر تمام ڈیجیٹل میڈیا کی تنظیم اکٹھی ہوئی جس نے اینکر پرسن سینئر صحافی ارشد شریف اور سینئر صحافی چینل فائیو کی صدف نعیم کی شہادت پر ایک تعزیتی اجلاس بلایا جس میں ارشد شریف انکر پرسن کے قتل پر مذمت کی گئی اور سینئر صحافی چینل فائیو کی صدف نعیم کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئیکہ اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
