جہلم میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے سرگرمیاں

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی عمران خان کے لانگ مارچ میں شمولیت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تحریک انصاف کے میل ونگ اور خواتین ونگ میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔خواتین ونگ آپا رشیدہ عزیز ضلعی صدر جہلم خواتین ونگ کی صدارت میں اس لانگ مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کے لیئے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ان میٹنگز میں میل ونگ کے عہدیداران بھی بھر پور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔جن میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد احمد،چوہدری ظفر اقبال ایم پی اے،چوہدری غلام احمد زمرد ضلعی صدر تحریک انصاف جہلم،چوہدری فراز احمد ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جہلم اور دیگر عہدیداران شامل ہیں۔آج بھی اسی سلسلے کی خواتین ونگ کی ایک مشاورتی میٹنگ آپا رشیدہ عزیز ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ جہلم کے دفتر واقع باغ محلہ میں منعقد ہوئی۔جس میں چوہدری غلام احمد زمرد ضلعی صدر پی ٹی آئی جہلم کے علاوہ مظہر چوہدری،سید اختر علی شاہ،علی اکبر مٹھو جبکہ خواتین ونگ میں سے آپا رشیدہ عزیز ضلعی صدر خواتین ونگ،سیدہ شاہدہ شاہ ضلعی نائب صدر،مستورہ بیگم ایڈووکیٹ ضلعی نائب صدر،سعدیہ راجہ ضلعی جنرل سیکرٹری،شکیلہ ندیم،عنبرین ملک ضلعی جائینٹ سیکرٹری،شہربانو،
سمیرہ فضل تحصیل صدر،شازیہ نیئر ایڈووکیٹ ضلعی سینئر نائب صدر اور دیگر عہدیداران شامل تھیں۔اس میٹنگ میں یہ طے پایا گیا۔کہ عمران خان جب لانگ مارچ کے سلسلے میں جہلم سے گزریں گے تو میل ونگ کے ساتھ ساتھ خواتین ونگ بھی نا صرف ان کا بھرپور طریقے سے استقبال کرے گا۔بلکہ ان کے شانہ بشانہ اس لانگ مارچ میں بھی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گا۔خواتین ونگ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اپنے قائد کا ہر قدم پر بھرپور طریقے سے ساتھ دیں گے۔اور انہیں آئیندہ ہونے والے عام انتخابات میں ان شاءاللہ تعالیٰ بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء مردوخواتین کو شاندار ٹی پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی آپا رشیدہ عزیز ضلعی صدر خواتین ونگ جہلم اور سعدیہ راجہ ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ جہلم نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں