جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر منقعدہ تقریب میں بچے پاکستانی پرچم ہلائے ہیں

Spread the love

ہر سال کی طرح یوم آزادی گلگت بلتستان جوش و خروش سے منایا گیا۔

یکم نومبر گلگت بلتستان کی عوام کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔مقرین کا خطاب

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی گلگت بلتستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یکم نومبر گلگت بلتستان کی عوام کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔جشن آزادی کے موقع پر بچوں کا جوش و جذبہ عروج پر تھا۔پرچم ہلاتے ہوئے ،نغمے گاتے ہوئے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیے۔گلگت بلتستان کی یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی اور،شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔جی بی سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں بھی جشن آزادی کی شاندار تقریب ہوئی جشن آزادی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی.تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور رقص پیش کئے، پاک فوج، رینجرز، جی بی سکاوٹس، ایف سی ،پولیس اور بوائے سکاوٹس کا مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ چاقو وخوبند دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں