ہم عمران خان کی صحت و انکے ورکرز کیلئے دعا گو ہیں۔سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے مارچ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کاروائی تھی ہم عمران خان کی صحت و انکے ورکرز کے لئے دعا گو ہیں۔معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت وقت سے واقع کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی عمران خان اور انکے پارٹی ورکرز کو حفظ و امان میں رکھے۔آمین
