صفدر خان باغی کا عمران خان اور دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت،

Spread the love

عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سبق آموز سزا دی جائے۔ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، فیصل جاوید اور دیگر افراد جو اس دلخراش واقع میں زخمی ہوئے ہیں انکے صحتیابی کے لیئے خصوصی دعا کی اور وزیر اباد واقع پر اظہار افسوس کیا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اس دلخراش واقع کی اعلی سطحی پر تحقیقات مطالبہ کیا بلکہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث ان سفاک افراد کے قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سبق آموز سزا دی جائے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی آڑ میں پشاور 11 کور ھیڈ کوارٹر کے سامنے چند شر پسندوں کا احتجاج نہایت قابل افسوناک اور قابل مذمت ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا ملک کی بہادر نڈر فوج کے مورال کو ڈاؤن کرنا اور بغیر تحقیق کیے تحریک انصاف کے کارکنان کا الیون کور ھیڈ کواٹر پشاور کے سامنے احتجاج و نعرے بازی انتہائی افسوناک اور سمج سے بالاتر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قائدین ایسے غیر زمےدارانہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف پارٹی ایکشن لے جنہوں نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ایجنڈے کو تقویت پہنچانے کی پوری کوشش کی بلکہ افواج پاکستان کے خلاف نازیبا جملے نعرے بازی کی جو کہ نہایت ہی افسوناک اور ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی۔صفدر خان باغی نے کہا کہ ڈی جی ائی ایس پی آر کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت اور اظہار افسوس اور انکی جلد صحتیابی کے لئے نہیں خواہشات کا اظہار اس بات کی جیتی جاگتی دلیل ہے کہ ملک کا کوئی بھی سیاسی غیر سیاسی شخصیات کا
حامل شخص قابل محترم ہے۔مگر ملک کے اہم ادارہ کی عمارت یا مقامات پر ملک دشمن عناصر اپنے ایجنڈے پر چلتے ہوئے پاک افواج کو بدنام کرنے کی ناکام سازش میں لگے ہوئے ہیں جسکی ہم بھر پور انداز میں ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ جوابی کاروائی اس ملک دشمن دہشتگردوں کو دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا پنجاب پولیس کی جانب سے اس دلخراش واقع پر کسی آفیسر نے تاحال تسلی بخش بیان تک نہی دیا ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے چند غیر زمےدار لوکل عہدیداران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش میں لگے حوالے ہیں۔صفدر خان باغی نے کہا اس وقت ملک کے اندر ملک دشمن سرگرم عمل ہوئے ہے۔تا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں خدانخواستہ کامیاب ہو جائیں۔ اس وقت ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی انارکی پھیلنے کی بھرپور کوشش میں لگا ہوا ہے۔ تاکہ وہ رات کے اندھیرے میں خدانخواستہ وطن عزیز پر چڑ دوڑنے کا ارادہ رکھے ہوئے۔صفدر خان باغی نے کہا تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس نازک گھڑی میں غیر سنجیدہ اور غیر زمےدارای کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس ائی جنرل فصیل ندیم کا نام لائیو پریس کانفرنس میں لے کر جہالت خود سری اور مفاد پرستی کی انتہا کر ڈالی ایسے غیر زمےدارانہ بیانات ملک متحمل نہی ہے جب سیاسی جماعت کے احمق جو خود پارٹی کا لیڈر سمجھی ہے انکا حال مستقبل تاریک ذلت رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو سنجیدہ اور زمےداری کا مظاہرہ کرنا چاھیے نہ کہ اشتعال انگیزی اور شدت پسندی مظاہرہ کرے ۔مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا یہ ملک بھی ھمارا اور اس ملک کی عظیم بہادر افواج بھی ھماری ھے کسی بھی سیاسی جماعت کے ورکر لیڈر کو یہ حق حاصل نہی کے بغیر تحقیق و تصدیق کے دفاعی اھم ادارہ کو ٹارگٹ بنائے۔انہوں نے کہا پاک افواج کے حاضر سروس آفیسرز پر من گھڑت بے بنیاد بھتان اور بلاوجہ تنقید اور انکی کردار کشی کرنا اور اپنے سیاسی وزن کو بڑھانا قابل افسوناک اور نہایت ہی خطرناک ہوگا۔ایسے سیاسی بیانات ملک کے دفاعی نظام کو مفلوج کرنے اور افواج پاکستان کا مورال گرانے کے مترادف ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈر پشاور وتکرز کو ہوش کے ناخن لینے چاھیے اور موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سیاسی جماعت کے کارکنان کو تحمل برداشت کی تلقین کی جائے اور انکو باقاعدہ تربیت دی جائے کے ملک کے سب بڑے باوقار خود مختار ادارہ افواج پاکستان کی اعلی قیادت کو مشکوک نہ بنائے بلکہ پاک افواج کی دفاعی صلاحیتیں اور لازوال قربانیو و خدمات ں کو فراموش نہ کیا جائے ۔بلکہ انکی تعریف اور مضبوط انداز میں سپورٹ کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر اندرون و بیرونی طاغوتی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے کہ ہم سب پاکستان ایک ہیں ہمارے نظریے جدا جدا ہے مگر ملکی مفاد پر ہم سب اپنی وطن کی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ کھڑے رہینگے اور ایک قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ عملی ٹھوس پیغام دیا جائے کہ ہم رہے یا نہ رہے مگر یہ وطن عزیز اور پاک افواج ادارہ صدا سلامت قائم و دائم رہے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں