روسی وزیرخارجہ اور اردن کے پادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات

Spread the love

دونوں فریقوں نے فلسطینی مسئلہ کے حل کیلئے دو ریاستی منصوبے اور پائیدار امن کے حصول کیلئے سنجیدہ اور موثر کوششیں کرنے پر زور دیا۔

امان:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نیشام بحران کے سیاسی حل کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کا تحفط، پناہ گرینوں کی رضاکارانہ طور پر وطن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ میڈیا کے مطابق اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والی اس ملاقت میں اردن کے بادشاہ نے شامی بحران کی وجہ سے اردن کو پیش آنے والے مسائل اور خصوصا منشیات کی سمگلنگ اور دوسرے دلچسپی کے امور پر روسی وزیرخارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے فلسطینی مسئلہ کے حل کیلئے دو ریاستی منصوبے اور پائیدار امن کے حصول کیلئے سنجیدہ اور موثر کوششیں کرنے پر زور دیا۔
اردن کے بادشاہ نے کہا کہ وہ قدس شریف کے متولی اور سرپرست کی حیثیت سے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی حفاظت کی کوششیں کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں