ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے بھاری برقی آلات کے خریدو فروخت اور استعما ل پر پابندی عائد کردی،

Spread the love

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے بھاری برقی آلات کے خریدو فروخت اور استعما ل پر پابندی عائد کردی، ڈپٹی کمشنر گلگت کے حکم پر قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت مختار احمد نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت مختار احمد نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے بھاری برقی آلات جس میں، الیکٹرک گیزر، دیسی گیزر، مختلف اقسام کے ہیٹرز، راڈز، ہائی وولٹیج بلب اور دیگر ہیوی برقی آلات شامل ہیں کے خریدو فروخت اور استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے اور تمام تاجروں بالخصوص بجلی کے سامان کے ڈسڑی بیوٹرز اور دکانداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ شہر میں اس قسم کے کسی بھی اشیا کا خرید وفورخت نہ کریں، بصورت دیگر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بننے والے اشیائے کو قبضے میں لئے جائیں گے، اور دکانوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کار سرکارمیں مداخلت اور خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں