ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کا ایدھی ویلفیئر سنٹر جہلم کے لیئے نئی ایمبولینس کا عطیہ

Spread the love



جہلم(اختر شاہ عارف)آج ایدھی ویلفیئر سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔یہ افتتاحی تقریب جہلم کے معروف ڈاکٹر،ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کے ایدھی ویلفیئر سنٹر کو ایک نئی ایمبولینس کا عطیہ دینے کے سلسلے میں تھی۔اس تقریب میں ڈاکٹر حبیب الرحمن جب ایدھی سنٹر پہنچے۔تو معروف سماجی ایکٹوسٹ سیدہ شاہدہ شاہ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے فیتہ کاٹ کر اس تقریب کا افتتاح کیا۔جس کے بعد کرنل(ر) محمد عبید مرزا سمیت تمام شرکاء نے مل کر دعا مانگی۔جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکلر انچارج جہلم ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے ڈاکٹر حبیب الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا۔کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن کا سماجی خدمات کے حوالے سے ایک مقام ہے۔اور وہ ہمہ وقت انسانی خدمات کے حوالے سے متحرک رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ایدھی سنٹر جہلم کے لیئے ایمبولینس کا جو عطیہ دیا ہے۔اس سمیت اب ایدھی سنٹر جہلم کے پاس اب کل پندرہ ایمبولینس ہو گئی ہیں۔انہوں نے ایدھی سنٹر ضلع جہلم کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ ایدھی سنٹر جہلم،سوہاوہ سنٹر،دینہ سنٹر اور اب میرپور سنٹر بھی اس سرکلر میں شامل ہو گیا ہے۔یہ سارے سنٹرزانسانی خدمات سے سرشار انتہائی دیانتداری اور بے لوث ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ان تمام سنٹرز کا عملہ صحیح معنوں میں عبد الستار ایدھی کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا۔کہ جہلم میں ان کی معاونت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ کر رہے ہیں۔ بعد میں سیدہ شاہدہ شاہ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسد مرزا کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں جہلم کا عبدالستار ایدھی قرار دیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حبیب الرحمن،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویرسابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،شاہد جلیل سیٹھی،ارشد محمود مبارک،ڈاکٹر طاہر محمود سپر وائزر میر پور ایدھی سنٹر ،منیر عبدالماجد میر پور،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،سید اختر علی شاہ،عثمان خورشید سپروائزر ایدھی سنٹر دینہ اور پنڈ دادن خان سے آئے ہوئےصحافی وسیم تبریز سمیت میڈیا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں