پنجاب کا حکمران اتحاد اب بکھر رہا ہے۔چوہدری ریاض الحق

Spread the love

عمران نیازی اور پرویز الہی کے درمیان دراڑیں بڑھ چکی ہیں۔مرکزی صدر کسان ونگ

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ پنجاب کا حکمران اتحاد اب بکھر رہا ہے۔ عمران نیازی اور پرویز الٰہی کے درمیان دراڑیں بڑھ چکی ہیں۔فتنہ خان کا گولی لگنے کا ڈرامہ بھی بے نقاب ہوچکا ہے عوام کو زیادہ دیر دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔فتنہ خان سیاست نہیں بلکہ انتشار پھیلا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ریاض الحق جج نے کہاکہ عمران خان پہلا لیڈر ہے جس کے کرپشن کے ثبوت موجود ہیں لیکن فیصلہ نہیں آتا،چار سال ایک پیج کاکہتا رہا اب کہتا میں بے اختیار ہوں، جب لوگوں کو میر صادق اور میر جعفر کہتا ہے اب کس حیثیت میں مذاکرات کاکہتا ہے قوم ان مذاکرات کو قبول نہیں کرے گی،عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے،اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ عمران خان بنیادی طور پر آمرانہ سوچ رکھنے والا شخص ہے جو اقتدار کے جانے سے حواس باختہ ہو چکا ہے۔انہو ں نے کہاکہ عوام اب اس فتنہ خان کی چالاکیوں اور ہوشیاریوں سے بخوبی واقف ہوگئے ہیں کیوں کہ عوام سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک میں انتشار پھیلا کر قوم کو آپس میں لڑا کر افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس سے وفاقی حکومت اور پاکستانی عوام اچھی طرح باخبر ہیں اب نا تو حکومت اسے کسی قسم کی کوئی ڈھیل دے گی اور نہ ہی عوام اس کے جھانسے میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شفافیت پر یقینی رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کی خاطر برسر پیکار ہے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی مثالی جدوجہد کررہے ہیں جن کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں