اس موقع پر سرکاری افسران، عمائدین علاقہ اور شائقین کبڈی سمیت عوام کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا۔
اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اوکاڑہ میں پاکستان گرین اور پاکستان واءٹ کے درمیان ہونے والے کبڈی میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ سمیت معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبد الر شید بوٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سلیم صادق ،مہر محمد جاوید ، مہر عبد الستار ، چیئر مین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل اوکاڑہ چوہدری عرفان احمد سگی سمیت سرکاری افسران ،عمائدین علاقہ اور شائقین کبڈی سمیت عوام کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا اس موقع پر پاکستان گرین جس کی قیادت پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے کی جبکہ پاکستان واءٹ کی قیادت بلال اسلم گل نے کی یہ میچ پاکستان گرین نے 37 پوائنٹ حاصل کر کے جیتا جبکہ رنر اپ ٹیم پاکستان واءٹ 33 پوائنٹ حاصل کر سکی کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور ٹرافیاں دیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صحت مند سر گرمیوں کا فروغ نوجوان نسل کو مقابلہ و مسابقہ کی فضا کے لئے تیار کرنے کا ذریعہ ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہمارے ہسپتال مریضوں سے خالی رہیں گے نوجوانوں کو پاکستان کے رواءتی کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ قدم لائق تحسین اور قابل تقلید ہے کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ پوری ساہیوال ڈویژن میں کبڈی سمیت پنجاب کے دیہی علاقوں کے کھیلوں کو بڑھاوا دینے ،مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، انہیں کوچنگ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے کھیلوں کے میدانوں کو بحال کرنے ،اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت اور مقامی کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کو سر اہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرتی ہیں بین الا قوامی شہر ت کے حامل کبڈی کے کھلاڑیوں کو اوکاڑہ آمد سے جہاں کبڈی کے مقامی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں پر بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں کبڈی ،کشتی سمیت دیہی علاقوں کی نمائندہ کھیلوں کے ٹورنا منٹ کروائیں جائیں گے اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی قبل ازیں میچ شروع ہونے سے پہلے ریسکیو 1122 کے موٹر سائیکل سواروں کے دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی بعد ازاں میچ کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ ،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبد الر شید بوٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سلیم صادق ،مہر محمد جاوید ،مہر عبد الستار ،میاں افتخار وٹو ،چیئر مین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل چوہدری عرفان احمد سگی نے کبڈی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.
