وفاقی شرعی عدالت نے جو سود کے بارے میں فیصلہ دیا ہے بہت اہم اور ضروری ہے۔معروف سماجی ورکر
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی رہنما صائمہ رفیق افغان نے وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو فیصلہ وفاقی شرعی عدالت نے دیا تھا سود کی بندش کے بارے میں اور اسحاق ڈار نے جو اعلان کیا ہے کہ جو اپیلیں اس کے خلاف ہوئیں تھیں اس کو ہم واپس لے لیں گے۔ معروف سماجی ورکر صائمہ افغان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک دینی اور دنیاوی لحاظ سے بڑا ضروری اور لازمی اس کے اثرات مرتب ہوں گے اور اللہ تعالٰی کی طرف سے بھی ایک توفیق ہے جو سینیٹر اسحاق ڈار کو ملی اس کے بعد غیر سودی نظام کی ایک ترتیب بنانی چاہئے تاکہ خلاء پیدا نہ ہو اور مکمل اسلامی نظام کا نفاذ عمل میں آئے۔
