ترکی میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت۔محمد نادر خان

Spread the love

قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ ترکی کے شہر استنبول میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔دہشت گردی تمام دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان حکومت اور پاکستانی عوام ترکی اور ترکی عوام کے ساتھ دہشت گردی کے واقعے کیخلاف کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اللہ تبارک و تعالی صحت کاملہ نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں